سری نگر:۲۲،جولائی :جے کے این ایس : ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے، یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) اور جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر پولیس سروسز (JKPS) کے 31 افسران کو انڈین پولیس سروسز (IPS) میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، جن میں سے2 ریٹائرڈ JKPSافسران بھی شامل ہیںہیں اور ان ریٹائرڈ افسران کے لئے2 عہدے مخصوص کئے گئے ہیں جن میں ایک حاضر سروس اور ریٹائرڈ ہے، جو عدالتی مقدمات اور انکوائریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ جے کے پی ایس کے 31 افسران ایک ہی باریا بیک جنبش قلم آئی پی ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز نئی دہلی میں سہ پہر 3 بجے منعقدہ یونین پبلک سروس کمیشن، مرکزی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر حکومت کے حکام کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہنے والی مشترکہ میٹنگ میں اس اہم ترین فیصلے کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کی صدارت کرنے والےUPSC ممبر کے علاوہ، اس میں مرکزی وزارت داخلہ کے نمائندوں اورجموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) آر کے گوئل اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بھی شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اصل تجویز کے مطابق،1999 بیچ کے32 جے کے پی ایس افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا جانا تھا۔ یو پی ایس سی نے آر کے بھٹ، ایس ایس پی کےلئے ایک عہدہ ریزرو کرنے کے فیصلے کے ساتھ، جو جولائی 2021 میں منعقدہ پچھلی میٹنگ میں شمولیت سے محروم ہو گئے تھے، کیونکہ وہ ایک کیس میں انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں، آخر کار31 جے کے پی ایس افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا گیا۔جن 31جے کے پی ایس افسران کو آئی پی ایس میں شامل کئے جانے کومنظوری دی گئی ہے ،اُن میں مقصود الزماں، مبشر لطیفی امیر، شیو کمار شرما، سہیل منور میر، رشمی وزیر، راجیشور سنگھ، سندیپ وزیر، انیتا شرما، سمیر ریکھی، جتندر سنگھ جوہر، انیل کمار مگوترا، سوارن سنگھ کوتوال، زاہد نسیم منہاس، اشوک کمار شرما، ڈاکٹر احمد کمار شرما، اشوک کمار شرما، ڈاکٹر عبدالمجید خان، ڈاکٹر عبدالمجید، سمیر ریکھی اور دیگر شامل ہیں۔ احمد شاہ، بکر حسین سامون، فردوس اقبال، اعجاز احمد بھٹ، رنجیت سنگھ سمیال، محمد یاسین کچلو، راجندر کمار گپتا، راجیش کمار شرما، سنجیو کمار کھجوریا، راجیش بالی، زبیر احمد خان، سنجے کمار کوتوال، ممتاز احمد اور محمد اسلم شامل ہیں ۔ان میں سے2بشمول انیل کمار مگوترا اور پرشوتم کمار شرما خدمات سے سبکدوش ہوچکے ہیں جبکہ2 دیگر نے شمولیت کا انتخاب نہیں کیا ہے۔آر کے بھٹ کے علاوہ، پچھلے کوٹے سے ایک عہدہ منوہر سنگھ کےلئے بھی عہدہ مختص کیا گیا ہے، جو بھی خدمات سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید جانکاری دی گئی ہے کہ ٓر کے بھٹ اور منوہر سنگھ کی شمولیت کا انحصار عدالتوں سے کلین چٹ ملنے یا انکوائریوں پر ہوگا جن کا اُنہیں سامنا ہے۔ عہدیداروں کے بقول اگر انہیں کلین چٹ ملتی ہے تو اُنہیں آئی پی ایس مل جائے گا۔ یہ دونوں جولائی 2021 میں بھی آئی پی ایس میں شمولیت کے اہل تھے جبUPSC کی آخری میٹنگ ہوئی تھی لیکن پھر بھی زیر التوا ءمقدمات یا انکوائریوں کی وجہ سے وہ اس میں شامل نہیں ہو سکے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جمعہ کو31جے کے پی ایس افسران کی شمولیت کے ساتھ، JKPS افسران کی IPS میں شمولیت کےلئے تمام 44 اسامیاں پ ±ر کر دی گئی ہیں۔ تاہم، چونکہ IPS میں شامل2جے کے پی ایس افسران ریٹائر ہو چکے ہیں اور2 دیگر نے آپٹ آو ¿ٹ کیا ہے، اس لیے جلد ہی4 آسامیاں دستیاب ہوں گی۔ مزید برآں، کیڈر کا جائزہ جو کہ واجب الادا ہے، جے کے پی ایس افسران کی آئی پی ایس میں شمولیت کیلئے مزید اسامیاں تخلیق کرنے کا باعث بنے گا جس کے نتیجے میں جموں وکشمیرکے جے کے پی ایس افسران کی ترقی ہوگی۔حکام کاکہناتھاکہ جمعہ کوآئی پی ایس میں شامل ہونے والے تمام JKPSافسران کا تعلق 1999 بیچ سے تھا،اور ابھی بھی1999 بیچ کے20سے25جے کے پی ایس افسرانIPSمیں شامل ہونے کےلئے باقی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نئے آئی پی ایس افسران کو شامل کرنے کے سال کے الاٹمنٹ کا فیصلہ مرکزی وزارت داخلہ AGMUT کیڈر میں جموں و کشمیر کے لئے دستیاب سال وار اسامیوں کے لحاظ سے کرے گی۔حکام کے مطابق تقریباً نصف درجن شامل افسران بطور ڈی آئی جی پروموشن کے اہل ہو جائیں گے،اور ان شمولیتوں سے مقامی افسران کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جائے گا اور ان کے لیے پروموشن کے مزید راستے بھی کھلیں گے۔آج کی شمولیت ٹھیک2 سال بعد آئی ہے،کیونکہ جولائی2021 میں UPSC نے14 حاضر سروس اور 12 ریٹائرڈJKPS افسران کو IPS میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔






