سری نگر:۵، ستمبر: : جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کاحترام کیساتھ شکریہ اداکیا۔جے کے این ایس کے مطابق ہر سال بھارت میں سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش(5ستمبر) کو قومی یوم اساتذہ کے بطور منایاجاتاہے ۔اس موقع پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہا”یوم اساتذہ پر، میں تدریسی برادری کا احترام اور شکریہ ادا کرتا ہوں، جو فکری بنیاد بنا رہے ہیں اور عزم کے ساتھ ملک کی علمی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں“۔ساتھ ہی لیفٹنٹ گورنر نے عظیم ماہر تعلیم اور سابق صدر ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن جی کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا