سری نگر 05 ستمبر ,کے این ایس ترال کے بٹنور علاقے میں گزشتہ دو روز کے دوران ایک کمسن طالب علم سمیت3افراد کو کاٹ کھایا ہے جس کے نتیجے میں ہر گام کی بستی میں بڑے پیمانے پر لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میںاس واقعے کے بعد خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ہر گام بٹ نور ترال میں پیر کے روز دن کے2بجے ایک پاگل کتے نے یہاں سکول صحن میں ایک کمسن طالب علم پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے ۔اس دوران جہاں بچے کو فوری طور ایس ڈی ایچ ترال منتقل کیا گیا ہے جہاں بچے کو42ٹانکے لگا کر سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا احسن یوسف ولد محمد یوسف خان ساکن ہر گام بٹنور ترال پیر کے روز دن کے دو بجے کے قریب اپنے سکول مڈل سکول ہیر گام میں کھڑا تھا اسی اثنا میں یہاں ایک پاگل کتا نمودار ہو اہے جو اس بچے پر ٹوٹ پڑا ہے اور انہیں شدید زخمی کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کو ابتدائی طور ترال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں42ٹانکے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید علاج معالجے کے لئے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر علاقے میں پاگل کُتا منگل کی صبح پھر ایک بار نمودار ہوا ہے جس نے یہاں بشیر احمد پرہ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو اہے جبکہ اس حملے کے بعد مزکورہ کتے تین بجے کے قریب ایک اور شخص عبدل سلام پر حملہ کیا ہے جسکو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ کتے نے علاقے میںپناہ لی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں گھروں میں محصور ہوئے جبکہ منگل کے روز بیشتر بچوں نے گھروں میں پناہ لی ہے ۔ ۔لوگوں نے بتایا یہ علاقہ ایک بالائی علاقہ ہے جہاں کسی بھی جنگلی جانوربھی آ سکتا ہے ۔انہوں نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول کی مکمل دیوار بندی کا مطالبہ کیا ہے یہاںیہ بات قابل ذکر ہے منزکورہ سکول سمیت زون میں متعدد تعلیمی ادارے جن گورنمنٹ مڈل سکول ناگہ بھی شامل ہے دیواروں کی بغیر ہے جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ یہاں عملہ اور والدین بھی پریشان ہیں ۔






