سری نگر 08 ستمبر ,تمام آدھار کارڑ ہولڈروں کے لئے ایک اچھی خبرہے کہ دس سال مکمل ہونے والے آدھار کارڑوں کو اپڈیٹ کرنے کا آکری تاریخ14ستمبر تھا تاہم اب اس تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جس سے کارڑ ہولڈروں کو راحت مل گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق آدھار کارڑوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے جو تاریخ14ستمبر2023مقرر کی گئی تھی اس کو اب بڑھا کر 14دسمبر ہوگی جس کی وجہ سے لوگ اپنا آدھار کارڑ آرام سے اپڈیٹ کر سکتے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دنوں آدھار کارڑوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے قطاریں دیکھنے کو ملی تھی ۔تاہم اس اقدام سے لوگوں کو راحت ملے گی ۔اگر چہ ایڈیٹ مفت میں ہوگا تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ ایڈیٹ کے لئے آدھار سنٹر والے100سے300سے بطور چاجز لیتے ہیں جس کی طرف عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے آدھار کارڑ اس وقت اہم ڈاکومنٹ کے طور مانا جاتا ہے۔