منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

صدرہند کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں مہان خصوصی ہوں گی

شہرسری نگر اور اطراف و اکناف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔

by Srinagar Mail
10/10/2023
A A
صدرہند کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں مہان خصوصی ہوں گی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر10 اکتوبر،: کے این ایس : صدر ہنددروپدی مرمو کے بدھ کو کشمیر کے دورے سے قبل سری نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جس کے دوران وہ کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی، جبکہ ایل جی جموںو کشمیر نے گزشتہ روز ہی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سیکورٹی کے حوالے سے منعقد کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ وادی میں مرمو کی آمد سے ایک دن قبل ہی سیکورٹی فورسز بشمول پولیس اور نیم فوجی سی آر پی ایف کو کشمیر یونیورسٹی کے ارد گرد مناسب تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ایجنسیاں شہر میں علاقے پر تسلط کی مشقیں کر رہی ہیں، جن میں گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ اور تقریب کے مقام کے ارد گرد رہائشی علاقوں میں گشت شامل ہے عہدیداروں نے مزید کہا کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں جیسے جدید آلات کو شہر میں چوکسی برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے صدر کے دورہ کشمیر سے قبل سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے الگ الگ میٹنگوں کی صدارت کی۔سنگھ نے پی سی آر کشمیر میں میٹنگ کی جہاں صدر کے دورے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات بشمول راستے میں، مقامات کے اندر اور اطراف میں تفصیلی تعیناتی پر غور کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ میٹنگ میں مختلف فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے افرادی قوت کی تعیناتی اور رابطہ کاری کے پہلوو¿ں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ڈی جی پی نے کشمیر زون کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔جن لوگوں نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں اے ڈی جی سی آر پی ایف، جے کے، نلین پربھات، اے ڈی جی پی، ہیڈ کوارٹر، ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی، کشمیر زون، وجے کمار اور آئی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار شامل تھے۔ڈی جی پی نے وی وی آئی پی کی سیکورٹی کے لیے تعینات مختلف ایجنسیوں اور فورسز کے درمیان بہترین ہم آہنگی پر زور دیا۔سنگھ نے ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ گشت اور رات کے تسلط پر بھی زور دیا، خاص طور پر بین الاضلاعی راستوں اور سری نگر شہر کے اطراف میں۔انہوں نے تعیناتی کے حصے کے طور پر وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ٹیکنالوجی اور حفاظتی آلات بشمول سی سی ٹی وی کیمروں کے استعمال پر بھی زور دیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈورو پرائمر لیگ جاری ،کوٹر فائنل منعقد

Next Post

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔۔۔۔ ڈگری کالج ترال میں تعینات پلوامہ کا اسسٹنٹ پروفیسر دنیا کے ٹاپ 2فیصد سائنسدانوں میں شامل

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔۔۔۔ ڈگری کالج ترال میں تعینات پلوامہ کا اسسٹنٹ پروفیسر دنیا کے ٹاپ 2فیصد سائنسدانوں میں شامل

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔۔۔۔ ڈگری کالج ترال میں تعینات پلوامہ کا اسسٹنٹ پروفیسر دنیا کے ٹاپ 2فیصد سائنسدانوں میں شامل

29واںنیشنل تھنگتا چمپئن شپ2023:

29واںنیشنل تھنگتا چمپئن شپ2023:

جب نوجوان "امن،خوشحالی اور نظم و ضبط” کے راستے پر چلیں گے تو قوم خود بخود ترقی کریں گا۔صدر مرمو

جب نوجوان "امن،خوشحالی اور نظم و ضبط" کے راستے پر چلیں گے تو قوم خود بخود ترقی کریں گا۔صدر مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail