جمعہ, مئی ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ڈی جی پی جموںو کشمیرکا پانچ سالہ رپورٹ کارڑ،پانچ سال میں کوئی شہری ہلاکت ،صفر کولیٹرل نقصان۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ملی ٹنسی کا گراف بھی زیرو پر آرہا ہے ،سال رواں میں سب سے زیادہ انکونٹر لائن آف کنٹرول پر ہوئے جہاں40ملی ٹینٹ مارے گئے :

by Srinagar Mail
29/10/2023
A A
ڈی جی پی جموںو کشمیرکا پانچ سالہ رپورٹ کارڑ،پانچ سال میں کوئی شہری ہلاکت ،صفر کولیٹرل نقصان۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
پلوامہ(لتہ پورہ(جموںو کشمیر پولیس کے سبکدوش ہونے والے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا جموںو کشمیر میں گزشتہ چند سال کے دوران شہری ہلاکتوں،امن وقانون اور کولیٹرل ڈمیج کے واقعات صفر کے برابر رونما ہوئے ہیں جبکہ ملی ٹنسی کا گراف بھی زیرو کی طرف آرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سال رواں میں سب سے زیادہ ملی ٹینٹ (40) لائن آف کنڑول پر مارے گئے ہیں جب اندر وادی میںقریب13ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ۔ان باتوں کا اظہار دلباغ سنگھ نے پلوامہ ضلع کے سی ٹی سی لیتھ پورہ، پامپور میں 307 اہلکاروں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائر ایکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند سال کے دوران جس طرح کا بدلاو ہم نے دیکھا اور ہم لوگ اب ہرچیز کو مثبت نظریہ سے دیکھنے کے عادی بن چکے ہیں ۔دلباغ سنگھ نے بتایاآج کل ”زیرو“ کے حوالے سے باتیں ہو تی ہے اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ گزشتہ5سال کے دوران آپریشنوں کے دوران زیرو کولیٹرل نقصان ہواجو خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے بتایا اس مدت کے دوران صفر امن و قانون کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔اور کسی بھی جگہ پولیس یا فورسزکو کسی گرپ پا شہری کے ساتھ جھڑپ آج کی تاریخ میں نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے پولیس یا فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کی تعداد بھی اوپر والے کی مدد سے صفر ہوئی ہے انہوں نے بتایا جب زیرو کی بات ہوتی ہے تو جس چیز نے جموںو کشمیر پو بدنام کیا جس نے لوگوں کے جان ومال کو نقصان پہنچایا میری مراددہشت گردی کے اس کالے دور سے ہیں جس کی تعداد کم ہوتے ہوتے اب صفر کی طرف آرہا ہے ۔دلباغ سنگھ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ ہم نے اسی پلان کے تحت ہم نے آپریشن” او کیپس“ شروع کیا تھا جس میں ان پولیس تھانوں کے الگ کیا گیا تھا جہاں باقی تھانوں کے نسبت ملی ٹنسی زیادہ تھی جس دوران43تھانے ایسے پائے گئے تھے ان 21تھانوں میںسے2اگست کو21تھانوں کو کور کیا گیا تھا جہاں22 تھانے باقی رہ گئے تھے اور آج سنیچر کے روز ان باقی بچے22تھانوں کے لئے ”پی ایس ٹیز“ٹیموں کو باقی بچے ہوئے22پولیس تھانوں کے لئے ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے ۔جموںو کشمیر پولیس سربراہ نے اپنی تقریر میں مزید بتایا کہ سال کاپورا ملی ٹنسی جرائیم کو دیکھا جائے کل ملا کر تعداد30واقعات ہوئے ہیں اور 30میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہیں جہاںشرارت زیادہ اور ٹیرر کرائم کم تھا لیکن ہم ہر واقعے کا نوٹس لیتے ہیں اوران30واقعات کے اندر43تھانوں کو ہم نے جو منتخب کئے تھے جن میں پہلے والے21منتخب کئے تھے ان میں17تھانے سال کے لئے مکمل طور ٹیرر فری رہے جبکہ4تھانے ایسے تھے جہاں ملی ٹنسی کے 4واقعات رونما ہوئے جن میں 3واقعات سرینگر جبکہ ایک واقعہ پلوامہ میں ہوا۔انہوں نے بتایا یہ چار واقعات ان 21تھانوں میں ہوئے جو ابتدائی طور منتخب ہوئے انہوں نے بتایا جو چار واقعات دونو اضلاع میں رونما ہوئے یہ بھی جنوری فروری مہینوں میں ہوئے جبکہ یہاں بھی باقی سال8ماہ100فیصد ملی ٹنسی واقعات سے پاک رہے ۔سنیچر 28اکتوبرکو اس طرح سے دوسرا دور شروع کیا گیا ہے اور دیگر22تھانوں کور کیا جا رہا ہے یہاں ان 22تھانوں میں ملی ٹنسی کے کل3واقعات رونما ہوئے اور تینوں جنوبی ضلع اننت ناگ میں ہوئے۔ڈی جی پی نے بتایا آج جس قافلے کو روانہ کیا جا رہا ہے جو گاڑی اور جدید سہولیات سے لیس ہے اور ہر تھانے میں14اہلکاروں کی ٹیم تعینات کی گئی ہے ۔جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ مژل، کپواڑہ میں 5 دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دشمن جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سرحدی گرڈ بہت مضبوط ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایل او سی پر تمام بولیوں کو ناکام بنایا جائے۔اور سال میں اب تک 40سے زیادہ ملی ٹینٹوں لائن آف کنٹرول پر مارا گیا ہے جبکہ13کے قریب وادی کے اندر مارے گئے ہیں ۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ عوامی حمایت کے بغیر ناممکن تھیں۔تقریب کے آخر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سکون اور تسلی کی بات ہے کہ آیا اس وقت قتل غارت گری کا دور تیز تھا انہوں نے بتایا کہ دشمن کی چالیں اب بھی جاری رہیں گی۔لیکن ان کی چالوں کو اب کامیاب نہیں ہونے دہا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا سب سے بڑی زمہداری ہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال پتھراو وغیرہ ختم ہوا ملی ٹنسی بھرتی بھی ختم ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گورنمنٹ مڈل سکول وان پورہ کاکا پورہ کا حال بے حال

Next Post

تمام خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے بھرتی ایجنسیوں منتقل کیا گیا:ناظم صحت

Related Posts

21سے 23مئی تک سرینگر اور قاضی گنڈ میں سخت گرمی کا امکان:محکمہ موسمیات

آج اور کل ہیٹ ویو، ریڈالرٹ جاری

تاریخی جامع مسجد سرینگر کے انتظامیہ کا غیر معمولی فیصلہ

35 سالوں میں پہلی بار: جامع مسجد مارکیٹ 21مئی کو کھلارہا

21سے 23مئی تک سرینگر اور قاضی گنڈ میں سخت گرمی کا امکان:محکمہ موسمیات

وادی میں شدت کی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

آئی جی پی کشمیرنے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

تعلیم یافتہ لڑکیوں میں ”مہندی آرٹ“کے شوق کا بڑتا رجحا ن

تعلیم یافتہ لڑکیوں میں ”مہندی آرٹ“کے شوق کا بڑتا رجحا ن

ستیش شرما نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں اور کیپکس منصوبے کا جائزہ لیا

ستیش شرما نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں اور کیپکس منصوبے کا جائزہ لیا

Next Post
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے سہولیات کا؎  جائزہ لینے کیلئے ترال کا دورہ کیا

تمام خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے بھرتی ایجنسیوں منتقل کیا گیا:ناظم صحت

بی جے پی 2024کے انتخابات جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائے گی:صوفی یوسف

بی جے پی 2024کے انتخابات جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائے گی:صوفی یوسف

سردیوں کی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔نوید نذیر شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail