سری نگر31 اکتوبر ,کے این ایس جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں میونسپل کمیٹی نے علاقے کو صاف و شفاف بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز ناڈورہ کے مقام پر لوگوں کی جانب سے غلاظت کے ڈھیر جمع کرنے والی جگہ کو صفاف کرتے ہوئے نہ صرف اس کوڑ ے کو صاف کیا بلکہ مزکورہ جگہ پر ایک سلفی پوائنٹ بھی بنالیا ہے جہاں پر نوجوانوں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں نے سلفی اٹھانا شروع کیا ہے ۔ چیر مین میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ محمد اقبال اہنگر نے ہمارے نمائندے میر ارشد کو بتایا کہ مزکورہ جگہ پر لوگ کوڑا کرکٹ جمع کرتے رتھے جس کی وجہ سے یہاں چلنا مشکل ہوتا تھا جبکہ یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ ہے ۔انہوں نے بتایا اس حوالے میونسپل کمیٹی نے علاقے میں اس جگہ کی بھرتی کرکے اور اس جگہ پر ایک سلفی پوائنٹ بنا لیا ہے جس کانام #ڈورو ویری ناگ “ رکھا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈورو علاقے کو صاف و پاک رکھنا ہمارا مشن ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈورو میں میونسپل کمیٹی نے علاقے کو صاف و شفاف رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے جس پرعوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔







