اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے قاضی باغ بڈگام میں’ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام ‘ کی صدارت کی

by Srinagar Mail
16/11/2023
A A
پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے قاضی باغ بڈگام میں’ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام ‘ کی صدارت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بڈگام/16نومبر2023ئپرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش کمار ویدیا نے آج بلاک بڈگام کے پنچایت حلقہ قاضی باغ میں” بیک ٹو وِلیج“ کے پانچویں مرحلے کے اِختتامی پروگرام کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جو اَپنی مصنوعات کی نمائش اور عوام الناس لو مختلف فلاحی سکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کرنے کے لئے لگائے گئے تھے۔معائینے کے دوران پرنسپل سیکرٹری خزانہ سنتوش ویدیا نے مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا اور اِستفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔اُنہوں نے مڈل سکول زوری گنڈ میں ایک بال سبھا پروگرام کی صدارت بھی کی اور مقامی طلبا¿ سے اِستفساری گفتگو کی۔پرنسپل سیکرٹری نے پنچایت حلقہ قاضی باغ میں گزشتہ بیک ٹو ولیج پروگراموں کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عوامی بات چیت کے پروگرام کے دوران قاضی باغ، زوری گنڈ، ٹھوکر پورہ اور پنچایت حلقہ کے دیگر ملحقہ دیہات کے مقامی لوگوں کے مطالبات سنے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی حکومت پنچایتوں کی مضبوط ترقی کے لئے پُرعزم ہے اور’ بیک ٹو ولیج‘ کے اِن پروگراموں سے عام لوگوں کے مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بناتی ہے جہاں حکومت خود عام لوگوں کو ان کی دہلیز تک پہنچاتی ہے۔اُنہوں نے علاقے میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے قاضی باغ میں کھیل میدان کا بھی دورہ کیا اور کھیلوں کے سلسلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرسنتوش ویدیا نے ٹگ آف وار، کبڈی اور بوری ریس کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے شرکاءکی سراہنا کی اور فاتحین کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے حصہ لینے والے طلبا¿کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل سرگرمیوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور اَپنی دلچسپی کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔اِس موقعہ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ، اے سی ڈی، سی ای او، مختلف اِنجینئرنگ ونگوں کے ایگزیکٹیو انجینئران، بی ڈی او، ڈی وائی ایس ایس، اے ڈی ہینڈی کرافٹس، بی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران اورملازمین بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی صوبہ کشمیر کی سیکورٹی اور ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

Next Post

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا

بارہمولہ کے کیری علاقے میں مسلح تصادم 2 لشکرملی ٹینٹ جاں بحق

سامنو کولگام میںخون ریز معرکہ آرائی 18گھنٹے کے بعد ختم 5مقامی ملی لشکرٹینٹ تصادم میں مارے گئے

جموں وکشمیر کے لاکھوںسرکاری ملازمین ،پینشنروں اور فیملی پینشنروں کی دیرینہ مانگ پوری

جموں و کشمیر کے پنشنرز کے لیے اچھی اور راحت کی خبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail