سری نگر/16نومبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے آج صوبہ کشمیر کے تمام 10 اَضلاع میں سیکورٹی اور ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں اُنہو ں نے کہا،” صوبہ کشمیر کے تمام 10 اَضلاع میں سیکورٹی اور ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے آج سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر اِنتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے اور یوٹی کی جامع اور ترقی پسند ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔“