بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بانڈی پورہ کی وادی گریز کو پہلی بار گرڈ سے منسلک بجلی مل گئی

پی ڈی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کی غیر معمولی مشترکہ کوششوں کی بدولت تاریخی سنگ میل حاصل

by Srinagar Mail
27/11/2023
A A
بانڈی پورہ کی وادی گریز کو پہلی بار گرڈ سے منسلک بجلی مل گئی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بانڈی پورہ/27نومبر2023ئوادی گریز کو ایک اہم اور تاریخی کامیابی کے طور پر اتوار کو کامیابی کے ساتھ بجلی گرڈ سے منسلک کیا گیا جس سے پہلی بار اس علاقے کو بجلی کے قابل اعتماد ذرائع تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔اس تاریخی پیش رفت کا اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی کیا جنہوں نے اَپنی خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے۔اِس منصوبے میں تقریباً 180 کلومیٹر 150 ایم ایم ایس کیو کنڈیکٹر، 1950 ایس ٹی پولز، 4 کلومیٹر زیر زمین کیبلنگ شامل ہے جس میں رازدھن پاس سے گزرنے والے وسیع راستوں پر 12,672 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جس میں موسم کے انتہائی مخالف حالات اور سخت خطہ اور ٹپوگرافی ہے۔ کامیاب جانچ پڑتال دور دراز علاقوں کے لوگوں تک پہنچنے کے لئے حکومت کے عزم کوظاہر کرتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پوری ڈاکٹر اویس احمد نے وادی گریز کے لوگوں کومُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے پورے عمل کے دوران ان کے صبر اور استقامت کا اعتراف کیا اور تعلیم، ہیلتھ کیئر اور معاشی سرگرمیوں سمیت روزمرہ کی زندگی کے مختلف پہلوو¿ں پر بجلی کے مثبت اثرات کے بارے میں اُمید ظاہر کی۔گریز کے باشندگان نے اس پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل پرلیفٹیننٹ گورنر، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ڈی کا بے حد خوشی اور شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقف شدہ بجلی کی فراہمی سیاحت سے متعلق اور دیگر اِقتصادی سرگرمیوں میں کئی گنا ترقی کرے گی۔ڈاکٹر اویس احمد نے بتایا کہ ایس ٹی ڈی ڈویژن سمیت ضلعی ٹیم نے سخت ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 60 کلومیٹر 33کے وِی ٹرانسمیشن لائن کا اتوار کو کامیاب ٹرائل ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1,500 صارفین مستفید ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ باقی دیہات کو مرحلہ وار منسلک کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے وادی گریز کے باشندگان کو بجلی کی مستقل فراہمی کی عدم موجودگی کی وجہ سے چیلنجوںکا سامنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فرنٹیئر سیکٹر بجلی کے لئے ڈیزل جنریٹر سیٹ پر انحصار کرتا ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ گریز کو اَب گرڈ کنکٹویٹی آزادی کے بعد پہلی بار33کے وِی لائن کی کامیاب چارجنگ کے ساتھ حاصل ہے ۔اُنہوں نے اس پروجیکٹ کو حقیقت بنانے میں شامل پی ڈی ڈی ، ایس ٹی ڈی گاندربل ، بانڈی پورہ سمیت مختلف شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی سراہناکی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وادی گریز کو بجلی فراہم کرنے کا مقصد صرف بجلی فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ مقامی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پانپورکے مشہور جھیلوں میں مہاجر پرندوں کی بڑی تعداد کا آمد شروع

Next Post

ویتھ پبلیکشنز کی جانب سے تقریب پزیرائی اور محفل شعر و سخن کا انعقا

Related Posts

پہلگام حملے کے بعدجنوبی کشمیرمیں پہلا بڑا انسداد ملی ٹنسی آپریشن

جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

وزیر دفاع کی ملک کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت کیساتھ اہم میٹنگ

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

Next Post
ویتھ پبلیکشنز کی جانب سے تقریب پزیرائی اور محفل شعر و سخن کا انعقا

ویتھ پبلیکشنز کی جانب سے تقریب پزیرائی اور محفل شعر و سخن کا انعقا

کولگام میں یوم آئین کی تقریبات کا اِنعقاد

کولگام میں یوم آئین کی تقریبات کا اِنعقاد

سیکرٹری سیاحت نے سنبل بانڈی پورہ میں عوامی دربار و شکایتی اَزالہ کیمپ کی صدارت کی

سیکرٹری سیاحت نے سنبل بانڈی پورہ میں عوامی دربار و شکایتی اَزالہ کیمپ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail