ہفتہ, مئی ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بٹہ مالو اورکنگن گاندر بل میں آگ کی وارداتیں رونما

ایک دارجن کے قریب دکان جل کر خاکستر ۔لاکھوں روپے کی مالیت تباہ

by Srinagar Mail
09/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر9 دسمبر  وادی کشمیر کے بٹہ مالوسرینگر اور گاندر بل میں دو الگ الگ وارادت میں12دکان خاکستر ہوئے ہیں اس طرح سے ان واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔پولیس نے واقعات سے متعلق کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔خیال رہے محکمہ نے حال ہی میں بتایا سال رواں کے دوران آگ کی وارداتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی واقعہ ہوئی ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں آگ کی ایک شبانہ وار دات میں کم سے کم 6 دکانوں کو نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب ڈھائی بجے لگنے والی آگ کی ایک واردات میں 6 دکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا: ‘یہ بیس پر مشتمل دکانوں کی لائن ہے جس میں سے 6 دکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا’۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری چار گاڑیاں جائے واردات پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔تاہم آگ کی اس وار دات میں کسی قسم کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے نیز آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ادھر وسطی ضلع گاندربل کے قصبہ کنگن کے مین مارکیٹ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک شاپنگ کمپلیکس کے کم سے کم 7 دکان خاکستر ہوگئے۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ کنگن کے مین مارکیٹ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کے 7دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری گاڑیاں اور عملہ جائے وار دات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں کپڑوں کے دو دکانوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔تاہم اس وار دات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں میں آگ لگنے کی وار داتوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کشمیر کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس دوران گرمی کے لئے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری پرعمل پیرا ہونے سے آگ کی وار داتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔خیال رہے محکمہ فائر اینڈ ایمر جسنی نکے حکام نے حال ہی میں بتایا کہ سال رواں کے دوران آگ کی وارداتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی واقعہ ہوئی ہے انہوں نے بتایا2022ءمیں کل2500واقعات رونما ہوئے جبکہ 20233ءمیں 1900واقعات رونما ہوئے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ امیت شاہ رواں ماہ کے آخر میں جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے

Next Post

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکشت بھارت سنکلپ یاتراکے استفادہ کنندگان سے بات کی

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ کا صنعت گھر بمنہ میں سرکاری دفاتر کا اَچانک دورہ

نائب وزیر اعلیٰ کا صنعت گھر بمنہ میں سرکاری دفاتر کا اَچانک دورہ

جموںوکشمیر میں صحت شعبے میں جلدہی بڑی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ سکینہ اِیتو

جموںوکشمیر میں صحت شعبے میں جلدہی بڑی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ سکینہ اِیتو

چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

گاندربل میں فاریسٹ گارڈ نالہ سندھ میں غرقاب۔بچاو کاروائی جاری۔

Next Post
پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکشت بھارت سنکلپ یاتراکے استفادہ کنندگان سے بات کی

بلاک ترال اور ڈاڈسرہ میں ”وکست بھارت سنکلپ یاترا “کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد جاری

جموںو کشمیر میں وکست بھارت یاترا کے سلسلے میں پروگراموں کا سلسلہ جاری

پلوامہ میںوکسٹ بھارت سنکلپ یاترا 15ویں دن سے کامیابی کے ساتھ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail