سید اعجاز
ترال//سب ضلع ترال میں گزشتہ چند سال کے دوران بجلی کے ترسیلی نظام اور بجلی ٹرانفارمروں کی فراہمی میں کافی تبدیلی رونما ہوئی تاہم بلاک ترال کے پنچائیت حلقہ ماحچھہامہ (بی ) کے واڑ نمبر1 کے تحت آنے والی گوجر بستی میں بجلی کا ترسیلی نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے جبکہ مزکورہ بستی میں بار بار کے مطالبات کے باجود بجلی ٹرانسفارمر فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گاﺅں میں رہائش پزیر لوگوں نے بتایا کہ گوجر بستی میں بجلی کی تار انتہائی بوسیدہ ہے اورکھمبوں کے بجائے تار درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جہاں ان کے گھروں میں بجلی کی روشنی براہ نام ہے جبکہ اس بوسیدہ نظام کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ ہو نے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے بتایاہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس بستی کے لئے پی آر آئی فنڈس میں ایک بجلی ٹرانسفارمر بھی منظور ہوا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر یہ ٹارنسفارمر اس گوجر بستی کے بجائے یہاں سے5کلو میٹر دور قریب نصب کیا گیا ہے ۔لوگوں نے بتایا ترال کی ہر گوجر بستی میں بجلی پانی نریگا کے تحت کام بہتر انداز میں ہو رہا ہے لیکن ہمیں نذر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کئی سال سے اس اہم مشکلات سے دو دوچار ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے انہوں نے اس حوالے سے ایل جی انتظامیہ ،ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور اے ڈی سی ترال اورپی ڈی ڈی محکمے سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔







