سری نگر14 دسمبر ۔عوامی خدمت کو بڑھاوا دینے اور شہریوں کے خدشات کو دور کرنے کے مقصد سے قابل ستائش اقدام کے تحت، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوائن کی قیادت میں عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کو بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر یوٹی بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔کے این ایس کے مطابق کہ ڈی جی پی سوین کے ذریعے شروع کیا گیا عوامی پروگرام شہریوں کو اپنی شکایات کے لئے ایک منظم اور موثر طریقہ کار فراہم کرتا ہےاور بروقت مسائل کے حل کو یقینی بنانے میں زبردست مدد گار ثابت ہورہا ہے اور اصل میں شہریوں کے تاثرات اور انکی شمولیت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس اقدام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان نہ صرف دوریاں ختم کرنا ہے بلکہ اعتماد اور تعاون کے احساس کو فروغ دینا مقصود ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، کہ "ڈی جی پی کا مقصد زیادہ پولیس اور شہریوں پر مبنی پولیسنگ کا نظام بنانا ہے جبکہ انکا (ڈی جی پی) کا ماننا ہے کہ ہر شہری کی کا معاملہ اہم ہے، اور یہ پروگرام شکایات کو فوری اور مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے،” اس پروگرام نے اپنے آغاز سے ہی شکایات کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے، جو کہ ازالے کے نظام میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے اور شہریوں نے مختلف قسم کی شکایات سے نمٹنے کے لیے اس کی اس کارکردگی کی تعریف کی ہے۔آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ جموں اور کشمیر دونوں ڈویڑن کے مقامی باشندوں نے اس عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس دوران بہت سے لوگوں نے اس پروگرام کے مثبت نتائج کے طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان بہتر رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے اس نظام کی شفافیت کی تعریف کی ہے جبکہ مختلف کمیونٹی رہنماو¿ں اور تنظیموں نے بھی عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کو لاگو کرنے میں ڈی جی پی سوین کے فعال نقطہ نظر کی تعریف کی ہے اور وہ اس پہل کو جموں و کشمیر میں ایک محفوظ اور زیادہ مضبوط ماحول پیدا کرنے کی طرف ایک ترقی پسند قدم کے طور پر دیکھتے ہیں۔کے این ایس کے مطابق کہ ڈی جی پی آر آر سوائن نے اب تک کئی عوامی شکایات کے ازالے کے پروگراموں کی صدارت کی اور ان پروگراموں کے دوران، ڈی جی پی سوین نے صبر سے لوگوں کے مسائل سنے ہیں اور ان کے مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی اور بعض صورتوں میں، ڈی جی پی نے اعلیٰ معیار کے ازالے کو تیز کرنے کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ یہ بتایا کہ متعلقہ معاملات میں پیش رفت اور شکایات کی حیثیت واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کی جائے گی۔اس بیچ ایک اور اعلیٰ پولیس اہلکار نے روشنی ڈالی کہ ڈی جی پی کے عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کے جائز خدشات کو مو¿ثر طریقے سے دور کرنا ہے اور اس کے ساتھ ہی، پروگرام کا مقصد قیمتی بصیرت حاصل کرنا ہے جس کا استعمال جموں و کشمیر پولیس کی خدمات کے مجموعی معیار کو بڑھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے اور جیسے جیسے پروگرام زور پکڑتا ہے، ڈی جی پی سوین شہریوں کو فعال طور پر حصہ لینے اور قیمتی آراءفراہم کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کی کامیابی جموں و کشمیر پولیس کی کمیونٹی کے ساتھ ہم آہنگی کے تعلقات کو فروغ دینے اور اپنے شہریوں کے خدشات کو مو¿ثر طریقے سے دور کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔دریں اثنا سرینگر میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر ایس وائن کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدام کی بدولت ایک بزرگ بیوہ خاتون کو بالآخر 12 سال بعد انصاف ملا اور بوڑھی خاتون جو دیرینہ شکایت سے دوچار تھی، کو سری نگر میں عوامی دربار کے اجلاس کے دوران براہ راست ڈی جی پی آر آر وائن کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کا موقع ملا۔ڈی جی پی عوامی خدمت کے لیے اپنی وابستگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور انھوں نے خاتون کے خدشات کو توجہ سے سنا اور اس کے طویل عرصے سے زیر التوا معاملے کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کی۔اپنے کیس کے حل کے بعد کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) سے بات کرتے ہوئے، بزرگ بیوہ نے ڈی جی پی آر آر سوائن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران حل نہ ہونے والے معاملے کی وجہ سے اس کی زندگی پر پڑنے والے جذباتی اور مالی نقصانات پر روشنی ڈالی، اور کس طرح عوامی دربار میں بروقت مداخلت نے اس کی آزمائش کو ختم کر دیا۔ڈی جی پی آر آر ایس وائن کی انصاف کے تئیں عزم اور شہریوں کے خدشات کو دور کرنے میں ان کی کوششوں کو مختلف حلقوں سے سراہا گیا ہے اور بزرگ خاتون کا معاملہ موقع پر ہی حل کرنا ان افراد کے لئے انصاف کے نظام کو یقینی بنانے اور شہریوں پر مبنی اقدامات اور پولیس فورس کی جوابدہی کے اثرات کا ثبوت ہے جو طویل عرصے سے اپنی شکایات کے حل کا انتظار کر رہے ہیں۔









