سری نگر14 دسمبر ,وادی کشمیر میں رات کے ساتھ ساتھ صبح اور شام کے اوقات کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے اس دوران شوپیان کے بعد سرینگر میں سب سے کم درجہ حرات وادی میں ریکارڑ ہوا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 24دسمبر تک موسم خشک رہنے کاا مکان ظاہر کیا ہے اس طرح سے موسم سرما کا بادشاہ چلہ کلان کی شروعات خشک موسم سے ہو نے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں مسلسل سردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ ہڑیوں کو پگلا دینے والی سردی سے زبردست خوفزدہ نظر آ رہے ہیں ۔سردی میں شدت کے باعث ہر علاقے میں لوگ صبح دیر تک گھروں سے نکلنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں جبکہ شام ہوتے ہیں گھروں کے اندر پناہ لیتے ہیں ۔کچھ لوگوں نے بتایا چار بجے کے بعد ہی وہ گھروں راہ لیتے ہیں ۔رات اور دن کو آسمان صاف رہنے کی وجہ سے یہاں مسلسل سردی میں اضافہ ہوتا ہے اگر اچہ ابھی سخت ترین موسم چلہ کلان تک6روز باقی ہے تاہم وادی کشمیر کے ہر علاقے سے چلہ کلاں جیسی صورتحال شروع ہوئی ہے ۔اس دوران گزشتہ رات سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر ڈاکٹر مختیار احمد کے مطابق وادی کشمیر میں سب سے کم درجہ حرارت جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں ریکارڑ ہوا ہے جہاں منفی6.6درجہ حرارت ریکارڑ ہوا ہے انہوں نے بتایا سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں فلحال شدت کی سردی سے نجات ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا 24دسمبر تک موسم اسی طرح خشک رہنے کا امکان ہے جس دوران یہاں سردی میں اضافہ ہوگا ۔مختار احمد نے بتایا ہر سال یہاں سردی کی شدت میں دسمبر جنوری کے مہینوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا جموں کے بالائی علاقوں میں سردی جاری ہے تاہم کشمیر وادی کے مقابلے میں کم ہے ۔ انہوں نے بتایا24دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس طرح سے چلہ کلان بھی خشک دنو میں ہی داخل ہوگا ۔