سرینگر /29دسمبر / //
نوجوان صحافی اور روز نامہ تعمیل ارشاد کے آن لائن ایڈیٹر اعجاز احمد ڈار کے دا دا جان کے انتقال پر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسرے روز بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے مرحوم کے آبائی گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور تعزیت کی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق نوجوان صحافی اور روزنامہ تعمیل ارشاد کے آن لائن ایڈ یٹر اعجاز احمد ڈار کے دادا جان غلام محمد ڈار ساکنہ کولہ پورہ پلوامہ جمعرات کی صبح انتقال کر گئے ۔ مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بھاری تعداد نے ان کے آبائی علاقہ پہنچ کر ان کی ڈھارس بندھائی جس کے بعد مرحوم کو آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ادھر دوسرے روز بھی مرحوم کے آبائی علاقہ میں تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے جس دوران سماجی اور صحافتی برادری کے لوگوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ ادھر کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایسوسیٹ ایڈیٹر فرودس الرحما ن ڈار اور سب ایڈیٹر ناظم نذیر کی قیادت میں مرحوم کے گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین خاص طور پر اپنے ساتھی اعجاز احمد ڈار سے تعزیت کی ۔اسی دوران خبر رساں ادارہ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مدیر اعلیٰ عمر ابو بکر نے بھی اپنے دیرنہ ساتھی اور نوجوان صحافی اعجاز ڈار کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔ ادھر انجمن اردو صحافت کے جملہ ارکان،مجلس عاملہ اور مجلس عامہ کے تمام ممبران صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا گو ہیں۔صدر انجمن ریاض احمد ملک،نائب صدر عشرت حسین بٹ،جنرل سیکریٹری بلال فرقانی، چیف کارڈی نیٹر فردوس الرحمان ڈار، چیف آرگنائزر شوکت ساحل،صوبائی صدر کشمیر ارشاد احمد اور ان کے جموں کے ہم منصب جہانگیر خان اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے پسماندگان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔اسی دوران کشمیر ٹریڈ الائنس چیرمین اعجاز احمد شہدار ، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کے صدر ہلال احمد منڈو اور دیگر افراد نے مرحوم کے انتقال پر دکھ زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ۔ اسی دوران سابق ممبر اسمبلی وچی اعجاز احمد میر نے بھی مرحوم کے انتقال پر دکھ زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں ۔ اسی دوران پلوامہ اور ترال اور کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی صحافتی برداری نے بھی تعمیل ارشاد کے آن لائن ایڈیٹر کے دادا جان کے انتقال پر دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اسی دوران کاروان ختم نبوت انٹر نیشنل کشمیر کے صدر مفتی مدثر احمد قادری نے بھی تعمیل ارشاد کے آن لائن ایڈیٹر کے داد جان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ہے اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزد ہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔