ترال//زینہ بیگم زوجہ عبدل الحد ملک ساکن کچھملہ ترال سنیچر کی صبح کچھ وقت تک علیل رہنے کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئیں ۔مرحومہ معراج الدین ملک کی چاچی اور عرفان امین ملک کی دادی جان تھی ۔اس دوران ان زینہ بیگم کی وفات پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ادھر جنرلسٹ ایسوسی ایشن ترال نے بھی پورے خاندان خاص کرریجنل ڈائر ایکٹر سوشل فارسٹری معراج الدین ملک اورنوجوان صحافی عرفان امین ملک سے اظہار تعزیت کا اظہار کر کے مرحومہ کے حق میں دعاءمغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔مرحومہ معراج الدین ملک کی چاچی اور عرفان امین ملک کی دادی جان تھی ۔ادھرسیول سوسائٹی ترال اورسٹیزنز کونسل ترال اور ٹریڈیرس فیڈریشن ترال نے بھی پورے ملک خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔







