پلوامہ / 02جنوری2024ئضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں آج ایڈ منسٹریٹیو کمپلیکس پلوامہ میں انٹرپرینیورشپ اور خود انحصاری کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ ڈسٹرکٹ لیول امپلی منٹیشن کمیٹی کا ایک اہم اقدام ہے جس میں تیجسوینی اور ممکن سکیموں کے تحت معاملوں کی منظور ی پر توجہ مرکوز کی گئی جو اِقتصادی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کرتی ہے ۔
ضلع نے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بہت زور دیا ہے اور یہ میٹنگ اس سمت میں ایک قابل ذکر پیش رفت تھی۔ آج کے سیشن میں کل 55 معاملوں کو’ ممکن ‘سکیم کے تحت منظوری ملی جبکہ’ تیجسوینی ‘سکیم کے تحت 8 معاملوں کو منظوری ملی۔







