اننت ناگ / 07جنوری2024ئضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے آج ضلع اننت ناگ میں چائلڈ کیئر اِداروں ّ سی سی آئی ) کا تفصیلی معائینہ کیا۔ اِس دورے کا بنیادی مقصد کاموں اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینا اور اِن اِداروں میں بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کو اَزالہ کرنا تھا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی سی آئی عملے اور قیدیوں کے ساتھ سرگرمی سے رابطہ کیا۔ قیدیوں نے بنیادی ڈھانچے اور کاموںکے بارے میں قیمتی تجاویز کا اشتراک کیا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہدایت دی کہ وہ اِن تجاویز کو مقررہ مدت کے اَندرا ِداروں کے آپریشنل منصوبوں میں شامل کریں۔ ایس ایف حامد نے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیتے ہوئے سی سی آئی کے قیدیوں کی مناسب جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشوونما کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی اور اُنہیں معاشرے کے مستقبل کے طور پر تسلیم کیا۔ اُنہوں نے سی سی آئی کے عملے کوہدایت دی کہ وہ بچوں کی بھرپور دیکھ ریکھ کریں اور قوم کے معمار کے طور پر ان کے اہم کردار کا اعتراف کریں۔







