بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کھیلیں گے بیٹیاں کھلیں گے بیٹیاں

مسکان رانا نے چنئی میں کھیلو اِنڈیا یوتھ گیمز 2024 ءمیں پانچ تمغے جیتے

by Srinagar Mail
24/01/2024
A A
کھیلیں گے بیٹیاں کھلیں گے بیٹیاں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/ 24جنوری2024ئچنئی میں جاری کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2024 کے دوران جمناسٹکس میں جموں و کشمیر کی اُبھرتی ہوئی سٹار مسکان رانا نے جموں و کشمیر یوٹی کے لئے ایک طلائی ، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کے پانچ تمغے جیتے ہیں ۔ سپورٹس کونسل کی جمناسٹک اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والی جمناسٹ مسکان رانا نے جموںوکشمیر کا نام روشن کیا۔ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے جموں و کشمیر میں اِس اولمپک کھیل کو فروغ دینے کے لیے متعدد اَقدامات شروع کئے ہیں۔ جموں کے ایم اے سٹیڈیم میں قائم سپورٹس کونسل جمناسٹک اکیڈمی جدید ترین اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے سے لیس ہے۔ اَرجن ایوارڈ یافتہ کروپالی سنگھ اس اکیڈمی کے اعلیٰ کارکردگی والے کوچوںمیں سے ایک ہیں۔ وہ اور دیگر کوچ باقاعدگی سے جدید سائنسی اور پیشہ ورانہ خطوط پر مبنی تربیت فراہم کرتے ہیں۔
سپورٹس اَتھارٹی آف اِنڈیا نے اِس اکیڈمی کو قومی شہرت کی کھیلو اِنڈیا اکیڈمی فار جمناسٹک کے طور پر تسلیم کیا ہے اور اِس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں اِس اکیڈمی کے زیر تربیت اَفرادنے نیشنل گیمز،کھیلو اِنڈیا یوتھ گیمزاورنیشنل چمپئن شپ میں 8 گولڈ، 15 سلور اور 9 کانسے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
اِس کے علاوہ 11 کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے ۔ بولین کور، مسکان رانا، جاگرتی ٹھاکر، ویبھاوی شرما، مانیا، ستوتی گپتا، سنیہا دیوان، ویمنی ڈوگرہ، وندنا بھارتی، گورو چھیتری، یادوی مہاجن، مانو گپتا، لکشیا مہاجن، ساحل ساہی، کمل دیپ سنگھ، اندردیپ سنگھ ، مینک جین ، سدیپتی کھنہ ، رودرکش کھنہ، ایمن ٹاک، پرانوی شرما، اکشرا شرما، ریا شرما، ٹریزا بلال، پراچی شرما، شرانیا شرما، ہرگن کور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی جمناسٹک اکیڈمی سے باقاعدگی سے تربیت حاصل کرنے والے ہیں۔
جموں و کشمیر جمناسٹوں کی کارکردگی اور کامیابیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اُنہوں نے بین الاقوامی معیار کے آلات کی دستیابی کی وجہ سے متعدد تمغے جیتے ہیں۔ اُنہوں نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں جیسے ورلڈ اور ایشین چمپئن شپ میں بھی مختلف سطحوں پر ناقابل یقین حد تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ کھیلو اِنڈیا گیمز کے دوران تربیت حاصل کرنے والی مسکان رانا اور باولین کور دونوں نے 2021 ءاور 2022 ءمیں ہندوستان کے بہترین جمناسٹ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لئے تمغے بھی جیتے تھے۔
اِس برس ایک بار پھر مسکان رانا نے مانیا، وابھوی شرما اور جاگرتی ٹھاکر کے ساتھ بنگلورو میں حال ہی میں منعقدہ جونیئر نیشنل چمپئن شپ میں ٹیم چمپئن شپ جیتنے کے علاوہ سینئر ٹیم نے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے چاندی کا تمغہ جیتا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سری نگر سمیت وادی کشمیرکے مختلف اَضلاع میں75ویں یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد

Next Post

پاکستان کے پراکسی وار میں ہم نے33سال میں 1600پولیس اہلکاروںکو کھو دیا

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
جموں و کشمیر پولیس عام آدمی کے دل و دماغ سے خوف کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے: سپیشل ڈی جی آر آر سوین

پاکستان کے پراکسی وار میں ہم نے33سال میں 1600پولیس اہلکاروںکو کھو دیا

اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کی جائے گی:امیت شاہ

ہڑتالیں، احتجاج، پتھراو قصہ پارینہ,جموںو کشمیر مکمل طور بدل گیا :وزیر داخلہ امت شاہ

بانہال سے سنگلدان یکم مارچ تک ریل چلنے کی توقع

بانہال سے سنگلدان یکم مارچ تک ریل چلنے کی توقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail