سرینگر// 31جنوری، 2024// انڈین اسٹریٹ پریمئر لیگ (آئی ایس پی ایل)کا اہم ٹینس بال ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ اسٹیڈیم کے اندر کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میںبدھ کو چھ شہروں کی ٹیموں کے شریک مالکان کیلئے’بولی ‘ کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ بولی دہندگان کے پرجوش ردعمل میں 1165 کروڑ کا ریکارڈ دیکھا گیا۔ اکشے کمار کی ٹیم سرینگر کے ساتھ چھ شہروں کی ٹیموں کیلئے بولی لگائی گئی جس میں سرینگر کی ٹیم نے سنجے گپتا اور روہن گپتا کے ایس جی اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈسے 251 کروڑ روپئے کی سب سے زیادہ بولی حاصل کی۔ دوسری جیتنے والی بولیوںمیں وینکٹ کے نارائنا کے کے وی این انٹرپرائززایل ایل پی کی جانب سے ہریتک روشن کی ٹیم بنگلور کیلئے225 کروڑ روپے تھیںجبکہ نیتی اگروال کی پاتھ انڈیا لمیٹڈنے امیتابھ بچن کی ٹیم ممبئی کیلئے 205.6کروڑ روپئے ، رام چرن کی ٹیم حیدرآباد کیلئے عرفان رزاق کے INR ہولڈنگز سے200 کروڑ روپئے،راجدیپ کمار گپتا اور سندیپ کمار گپتا کی سوریا ٹیم چنئی کیلئے 163.6کروڑ روپئے اور اکشا کمبوج کے ایسپکٹ گلوبل وینچرز پرائیویٹ لمیٹیڈ سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ٹیم کولکتہ کیلئے 120کرور روپئے کی بولی لگائی گئی۔ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر، سرمایہ کار اور کور کمیٹی کے رکن ISPL نے کہا’’شریک مالکان ٹینس بال کے ساتھ پیشہ ورانہ لیگ فارمیٹ کے ذریعے ابھرتے ہوئے کرکٹ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور ان کی تلاش کیلئےISPL کے بنیادی وژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوںجو وہ کھیل کے ساتھ اس نئی وابستگی کا آغاز کر رہے ہیں‘‘۔ آئی ایس پی ایل کور کمیٹی کے رکن آشیش شیلرنے کہا’’آئی ایس پی ایل فیملی میں شریک مالکان کا خیرمقدم کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس سفر کو قیمتی بنائیں گے کیونکہ ہم مل کر ہندوستان میںٹی 10 کرکٹ کے کھیل کو تبدیل کریں گے اور اسے دنیا تک لے جائیں گے‘‘۔ امول کالے نے کہا’’بولی کے پرجوش جواب نے ہمیں یہ اعتماد دیا ہے کہ ٹی10 لیگ کا منفرد فارمیٹ، جو کھیلوں اور تفریح کو ایک ساتھ لاتا ہے، بہت زیادہ سامعین کو راغب کرے گا۔ ہم لیگ کی کامیابی میں تعاون کرنے والے نئے شریک مالکان کے منتظر ہیں‘‘۔آئی ایس پی ایل کے کمشنر سورج سامت نے کہا’’ہمیں آئی ایس پی ایل کرکٹ لیگ میں نئے شریک مالکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں وعدہ کر تاہوں کہ ہر اسٹیک ہولڈر، سپر سٹار شخصیات کے ساتھ، کرکٹ کے شاندار تجربے کیلئے تیار ہے جو کہ ملک میں اپنی نوعیت کاپہلی بار ہے‘‘۔بولی کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے تھی اور حتمی بولی کل1165.2کروڑ روپئے ہوئی۔ISPL کے افتتاحی ایڈیشن میں سیریز کے پہلے میچ6 سے 15 مارچ کے درمیان ممبئی میں کھیلے جائیں گے، جو کرکٹ کے کھیل میں تفریح کا ایک نیا موڈ لائے گا!