اودھمپور 16 فروری 2024 ئ
دیہی ترقی کے اقدامات کا جائیزہ لینے اور اس میں تیزی لانے کیلئے سیکرٹری دیہی ترقی ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کو اودھمپور کا ایک جامع دورہ کیا ، جس سے ضلع میں دیہی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم کا اشارہ ملتا ہے ۔
ڈاکٹر شاہد نے ترقیاتی کوششوں کے اثرات کو بڑھانے کیلئے مختلف محکموں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے کی اہم ضرورت پر زور دیا ۔