بھدرواہ/11 جون2024ئایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ سنیل کمار نے آج یہاں اپنے دفتر کے چیمبر میں منعقدہ ایک میٹنگ میں عیدالاضحی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اِس موقعہ پرایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی بھدرواہ ، بلاک میڈیکل آفیسر، تحصیل سپلائی اَفسران، ایس ایچ او، لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ آفیسر، نائب تحصیل دار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اِس کے علاوہ انجمن اسلامیہ، بیوپار منڈل اور فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں سیکورٹی اور دیگر اِنتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ محکموں نے بجلی اور پانی کی فراہمی کے علاوہ مٹن، چکن، سبزیوں، پھلوں اور ڈیری اشیا¿کی منظور شدہ نرخوں پر دستیابی اور ٹاو¿ن کی صفائی ستھرائی کے بارے میں جانکاری دی۔
تحصیل دار، لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ آفیسر، فوڈ سیفٹی آفیسر، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی اور ٹی ایس اوز کو ہدایت دی گئی کہ مارکیٹ چیکنگ کریں اور منظور شدہ نرخوں پر معیاری اشیا¿کی دستیابی کو یقینی بنائیں