شری اَمرناتھ جی یاترا 2024 کیلئے صفائی ستھرائی کی سہولیات کا جائزہ لیا
سری نگر/11 جون2024ئسیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج بال تل بیس کیمپ، دومیل اور نیل گراٹھ کا تفصیلی دورہ کیا اور اس مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہونے والی شری اَمرناتھ جی یاترا (ایس اے این جے وائی) 2024 کی تیاری کے سلسلے میں سونہ مرگ محور کے ساتھ صفائی ستھرائی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن انو ملہوترا، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر شبیر حسین بٹ، اے سی ڈی گاندربل ڈاکٹر بشیر احمد اور دیگر فیلڈ اَفسران بھی تھے۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے صفائی ستھرائی کے مختلف بنیادی ڈھانچے بشمول بیت الخلا¿، واش روموں، کوڑے دانوں، گرے واٹر ڈِسپورزل کے لئے نکاسی آب، ویٹ ویسٹ کی جگہ کو الگ کرنے، پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ سائٹ اور بال تل محور پر صفائی ستھرائی کی دیگر سہولیات کی تنصیب اور فعالیت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بیس کیمپ اور یاترا روٹ کے اِرد گرد کوڑے دانوںکی جگہ کا جائزہ لیا تاکہ کوڑاکرکٹ کو مو¿ثر طریقے سے ٹھکانے لگانے ، کوڑاکرکٹ کو الگ کرنے اور یاتریوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجاسکے۔