سرینگر:۱۱؍جون
پولیس نے منگل کو ایک دہشتگرد کا خاکہ جاری کیا جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ضلع ریاسی میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملے کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے اور اس کی گرفتاری یااس کی اطلاع دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس حملے میں کم از کم 9 یاتری مارے گئے اور 41 دیگر زخمی ہو گئے ۔ایک پولیس افسر نے خبر رساں ادارے جی این ایس کو بتایا کہ دہشتگرد کا خاکہ عینی شاہدین کے انکشافات اور بیان پر تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جو کوئی بھی پولیس کو اس کے بارے میں اطلاع دے گا اسے 20 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔اطلاع دینے کیلئےپولیس نے ایس ایس پی ریاسی – 9205571332، اے ایس پی ریاسی – 9419113159، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاسی – 9419133499، ایس ایچ او پونی – 7051003214، ایس ایچ او رانسو – 7051003214 اور پی سی آر 592122 رابطہ نمبرات دستیاب ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع دینے والے کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔