نئی دہلی :۱۱؍جون
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، جو اس وقت ہندوستانی فوج کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو جنرل منوج پانڈے کے بعد فوج کا اگلا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی 30 جون کو عہدہ سنبھالیں گے جب جنرل پانڈے، جنہیں گزشتہ ماہ سروس میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی تھی، عہدہ چھوڑ دیں گے