سرینگر:۱۱؍جون
چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج یہاں عالمی بینک کے تعاون سے جموں و کشمیر میں دستکاری اور مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز ( ایم ایس ایم ای ) کے بڑے پیمانے پر فروغ کے ممکنہ منصوبوں کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ کے علاوہ کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت ، سیکرٹری ریونیو ، ایم ڈی جے کے ٹی پی او، ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس ، کشمیر /جموں ، ایم ڈی سڈکو کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکمے کی طرف سے تیار کردہ تجاویز کے وسیع شمار کے بارے میں بصیرت حاصل کی ۔ انہوں نے ان منصوبوں میں پیش کی گئی ہر سرگرمی کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے متعلقہ سربراہان کی طرف سے کی جانے والی مشقوں کو میگا پروموشن پلان کی بنیاد قرار دیا جسے عالمی بینک کے ساتھ غور کیلئے اٹھایا جائے گا ۔ مسٹر ڈولو نے اس میٹنگ کے شرکاء کی طرف سے دئیے گئے فیڈ بیک کی روشنی میں ان منصوبوں کو مزید بہتر بنانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس کی افادیت اور قابل قبولیت کو بڑھانے کیلئے ہر مجوزہ سرگرمی کا مائیکرو تجزیہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں مزید نقطہ نظر شامل کرنے کیلئے دیگر حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے ۔ مزید براں انہوں نے معیشت ، ماحولیات اور ایکویٹی کو اس طرح کی تجاویز کا خاصہ بنانے کیلئے کہا تا کہ ان کی منظوری کی شرح کو سب کیلئے بڑھایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کی طرف سے دی گئی پرذنٹیشن میں جموں و کشمیر کے کاریگروں کو درپیش موجودہ چیلنجز ، ان دستکاریوں کی سابقہ مقبولیت ، اس کی ترقی میں درپیش مسائل ، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ ایم ایس ایم ای پرفارمنس کو بڑھانے اور تیز کرنے کے تحت اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے ایم ڈی جے کے ٹی پی او نے پہلے ایم ایس ایم ای سیکٹر کا ایک جائیزہ پیش کیا جس کے بعد ریمپ پروگرام کی نمایاں خصوصیات پیش کیں ۔