کٹھوعہ :۱۱؍جون
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک دہشتگرد مارا گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دہشتگردوں نے رہائشی مکان پر حملہ کیا جس کے بعد وہاں پر مد بھیڑ شروع ہوئی۔ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگردمارا گیا جبکہ علاقے میں دوبدو گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔