ڈوڈہ/14 جون2024ئ
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے آج ڈوڈہ میں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں اَیڈیشنل ڈپٹی کمشنر سدرشن کمار، اے سی آر سنیل بھٹیال، اے سی ڈی منوج کماری، ڈی آئی او ڈوڈہ، نثاق الفاروق، سی ای او پی ایل تھاپا، ڈِسٹرکٹ آیوش آفیسر اجے کول، ڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر اور پی ایچ ای، جے کے پی ڈی سی ایل، ایگزیکٹیو اِنجینئران میکنیکل ڈویژن اور ڈوڈہ، بھدرواہ اور ٹھٹھری کے ایگزیکٹیو افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں بنیادی توجہ بجلی کی فراہمی، زمین کی تیاری، صفائی ستھرائی، نیٹ ورک سہولیات اور پبلک ایڈریس سسٹم جیسے انتظامات کا جائزہ لینے پر تھی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیواِنجینئر آر اینڈ بی کو ہدایت دی کہ وہ یوگا ڈے کی تقریبات کے لئے ڈوڈہ کے سپورٹس سٹیڈیم میں سٹیج کا انتظام کریں۔ ڈی آئی او انفارمیٹکس کو یوگا ڈے پر وزیر اعظم کے پروگرام کی براہ راست نشریات کے لئے ایک بڑی ایل ای ڈی سکرین قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ سی ای او کو سکولی طلبا¿ کی شرکت کا انتظام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جبکہ ڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر کو کھیلوں کے نوجوانوں کو لانے کے لئے کہا گیا ہے۔