رِیاسی/14 جون2024ئضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وشیش مہاجن کی صدارت میں آج ریاسی ضلع میں نیتی آیوگ کے ذریعے عملائے گئے اسپریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹھکرکوٹ بلاک میں سیکٹر وار سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جواسپریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کے حصے کے طور پر شروع کی گئی ہیں۔ اس جائزے میں کارکردگی کے چھ اہم اشارے شامل تھے جو صحت اور غذائیت، سماجی ترقی، زراعت اور متعلقہ خدمات سمیت مختلف پہلوو¿ں کا احاطہ کرتے ہیں۔
اُنہوںنے صحت شعبے میں ایک اہم کامیابی کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے تک ٹھکراکوٹ بلاک کی صد فیصد آبادی کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی سکریننگ کی جائے گی۔