اودھمپور/14 جون2024ئضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے نے بین الاقوامی یوگا ڈے کو خوش اسلوبی سے منانے کے اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔ یہ میٹنگ کانفرنس ہال ڈِی سی آفس کمپلیکس اودھمپور میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ، اَیڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروٹیہ، پی او پوشن سبھاش ڈوگرہ، چیف پلاننگ آفیسر محمد اِقبال اور مختلف محکموں کے دیگر سینئر افسروںنے شرکت کی۔میٹنگ میں تقریب کے مختلف پہلوو¿ں کو حتمی شکل دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جس میں پنڈال،شرکا¿، سٹیج سیٹ اَپ، ریفریشمنٹ، پبلسٹی، پبلک ایڈریس سسٹم (پی اے ایس)، پارکنگ، سیکورٹی اور دیگر ضروری اِنتظامات شامل ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم اودھمپورمیں منعقد کی جائے گی۔
متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پہلے سے ضروری انتظامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بین محکمہ جاتی کوآرڈی نیشن پر زور دیا اور تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔