گاندربل :۱۴؍جون
کشمیر کے اطراف واکناف ،جموں اور دہلی سے آئے ہزاروں پنڈتوںنے تولہ مولہ گاندربل میں جمع ہوکر سالانہ میلہ کھیربھوانی روایتی جوش وخروش کیساتھ منایاجبکہ اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،ڈاکٹر فاروق عبداللہ اوردیگرکئی سیاسی لیڈروںنے بھی پنڈت برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میلے میں شرکت کی ۔ مطابق وسطی ضلع گاندربل میں کے تولہ مولہ علاقے میں کھیر بھوانی کے مندر میں مذہی جوش و خروش کے ساتھ میلہ کھیر بھوانی منایا گیا جس میں وادی سے باہر مختلف ریاستوں میں مقیم ہزاروں کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا جبکہ ضلع انتظامیہ کے افسران اور پولیس افسران بھی میلے میں حاضر رہے ۔ اس دوران میلے کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کئے تھے جبکہ تولہ مولہ مندر کے ارد گرد حفاظت کے بھی کڑے بندوبست تھے۔