گاندربل :۱۴؍جون
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر ماتا کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ گاندربل میں یاتری بھون کا سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے ماتا کھیر بھوانی میں حاضری دی اور سب کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی اور بھلائی کے لئے دعا کی ۔اُنہوں نے عقیدتمندوں سے بات چیت کی اور اِس موقعہ پر دِل کی گہرائوں سے مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے ماتا کھیر بھوانی کے عقیدتمندوں کے لئے سہولیات کو بڑھانے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ُنہوں نے کہا کہ یاتری بھون 3.85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا جائے گااور یاتری بھون آرام دہ رہائش اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرکے یاترا کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگلے 8 ماہ میں بھون مکمل کیا جائے گا اور اِس میںزائد اَز ایک ہزار یاتریوں کی گنجائش ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے میلے کے اَحسن اِنعقاد کے لئے ضلع اِنتظامیہ ، ریلیف کمشنر آفس ، پولیس اور سیکورٹی فورسز اور تمام شراکت داروں کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ اس برس میلہ کھیر بھوانی میں زائد اَز 30,000 عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔