جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو سپریم کورٹ آف اِنڈیا کے جج کی تقرری پر الوداعیہ دیا

by Srinagar Mail
16/07/2024
A A
جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے   جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو سپریم کورٹ آف اِنڈیا کے جج کی تقرری پر الوداعیہ دیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/16 جولائی2024ئجموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ میں چیف جسٹس کے کورٹ روم میں آج ایک فل کورٹ الوداعی ریفرنس کا اِنعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو سپریم کورٹ آف اِنڈیا کے جج کے طور پر ان کی تقرری پرالوداعیہ دِیاگیا۔اِس موقعہ پر جسٹس تاشی ربستن، جسٹس اَتل شری دھرن، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اِقبال وانی، جسٹس محمد اقبال وانی، جسٹس محمد اکرم چودھری، جسٹس راہل بھارتی، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس وسیم صادق نرگل، جسٹس راجیش سیکھری اور جسٹس محمدیوسف وانی بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پرایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ، ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری، سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سری نگر، سینئر وکلا¿ اور بار کے دیگر ممبران، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، ہائی کورٹ رجسٹری کے افسران ، عملے کے ارکان سمیت سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے اَپنے خطاب میں جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو ایک بہترین شخص قرار دیا اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تئیں اُن کی لگن اور وابستگی کے لئے ان کے کردار کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیزمیں اُن کے طرز ِعمل سے سبھی نے پسند کیا۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہاکہ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے عدالت کے ماحول کو آرام دہ اور آسان بنانے کا بہترین طریقہ کار اَپنایاجس کی وجہ سے وکلا¿بالخصوص چھوٹے لوگوں کو اَپنے مقدمات کو مناسب طریقے سے عدالت کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے جسٹس این کوٹیشور سنگھ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کئے جانے پر فخرمحسوس ہورہا ہے۔
جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے اَپنے خطاب میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں، رجسٹری کے افسروں اور عدالتی افسروں سمیت سبھی کا ان کی بے مثال پیشہ ورانہ وابستگی اور ان کی مدت کار کے دوران ان کی حمایت کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی جج بار کے تعاون کے بغیر حقیقی اِنصاف فراہم نہیں کرسکتا اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نوجوان اور متحرک وکلا¿ سے بھرا ہوا ہے۔ اُنہوں نے نوجوان وکلا¿ پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس پیشے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کریں۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کے یوٹیز کے وکیلوں کی قابلیت اور قانون کے علم کے لئے ان کی صلاحیتیوں کی بھی ستائش کی۔ اُنہوں نے اپنے پرسنل سٹاف کے تعاون پر بھی اُن کا شکریہ اَدا کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے سندربنی میں عوامی رَسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا

Next Post

یومِ عاشوراء اور شہادت امامِ حسین

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
یومِ عاشوراء اور شہادت امامِ حسین

یومِ عاشوراء اور شہادت امامِ حسین

چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ ایل جی کے ساتھ ،ملاقی

چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ ایل جی کے ساتھ ،ملاقی

آئی آئی ایم جموں میں پنچایتی راج اَفسران اورپنچایتی راج اِداروں کے منتخب نمائندوں کیلئے تین روزہ’ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ‘اِختتام پذیر

آئی آئی ایم جموں میں پنچایتی راج اَفسران اورپنچایتی راج اِداروں کے منتخب نمائندوں کیلئے تین روزہ’ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ‘اِختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail