جموں/17 جولائی2024ئ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے افسروں اور پنچایتی راج اِداروں (پی آر آئی) کے منتخب نمائندوں کے لئے تین روزہ ” لیڈ ر شپ اور مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام “ بدھوار کو اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں میں اِختتام پذیر ہوا۔راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے تحت دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کی جانب سے آئی آئی ایم جموں کے اِشتراک سے منعقدہ اِس پروگرام کا مقصد مو¿ثر حکمرانی اور اِنتظامیہ کے لئے شرکا¿ کے مینجمنٹ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔اِس تقریب میں دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ کے زائد اَز30اَفسران اور ضلع ترقیاتی کونسلوں (ڈِی ڈِی سی) کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔
سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اس پروگرام کا بذریعہ ورچیول موڈ اِفتتاح کیا۔