سرینگرکے این ایس17 جولائی : جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے ایک بڑی بھرتی مہم کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 4002کانسٹیبلوں کو بھرتی کرنا ہے۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل 30 جولائی 2024 کو شروع ہونے والا ہے اور 29 اگست 2024 کو بند ہو جائے گا۔ خواہشمند امیدوار JKSSB کی سرکاری ویب سائٹ jkssb.nic.in کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔