کہاجموں و کشمیر پولیس نے10 محرم کو عزاداروں کی سہولت کےلئے ہر جگہ اسٹال لگائے ہیں
سری نگر :۷۱،جولائی : : ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس امن وقانون، وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر پولیس خالصتاً ایک غیر جانبدار اور غیر سیاسی فورس ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جب ڈی جی پی آر آر سوین کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا جس نے یہ دعویٰ کرکے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کیا کہ کشمیر میں مقیم سیاسی جماعتیںانتخابی فائدے کے لیے دہشت گرد نیٹ ورک کے لیڈروں کو تیار کر رہی ہیں، تو اے ڈی جی پی وجے کمار نے جواب دیا کہ جموں وکشمیر پولیس ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار فورس ہے۔یوم عاشورہ کے موقع پر زڈی بل سری نگر کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی نے مزیدکہاکہ ڈی جی پی کے بیان میں ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، ورنہ جموں وکشمیر پولیس خالصتاً غیر سیاسی ہے اور غیر جانبداری سے کام کرتی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس امن وقانون نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس پیشہ ور اور غیر سیاسی قوت ہے، اور غیر جانبداری سے کام کرتی ہے۔انہوں نے آج یوم عاشورہ کے موقع پر زڈی بل کے علاقے کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر انتظامات کی نگرانی کی۔ اے ڈی جی پی وجے کمار نے کہا کہ ہر سال کی طرح جموں و کشمیر پولیس نے10 محرم کو سوگواروں کی سہولت کےلئے ہر جگہ اسٹال لگائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک اچھی بات ہے اور پولیس کا معاشرے میں بہت بڑا کردار ہے۔ اے ڈی جی پی نے کہاکہ ہم نے جموں و کشمیر میں 10ویں محرم کے جلوسوں کے ہموار انعقاد کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، وی کے بردھی نے بھی انتظامات کی نگرانی کے لئے زڈی بل کا دورہ کیا۔آئی جی پی کشمیرنے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کےلئے مناسب انتظامات کئے ہیں کہ عزاداروں کو اس موقع پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے