سید اعجاز
ترال//نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ترال میں مشترکہ امیدوار سرندر سنگھ چنی نے جمعرات کے روز اونتی پورہ کے بہوعلاقے میں ایک پروگرام منعقد کیا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے لوگوں اور ورکران نے شرکت کی ہے ۔ اس دوران انتخابی مہم کے اس پروگرام میں مختلف این سی اور کانگریس کے امیدواروں نے تقریر کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ کامیاب ہوئے تو علاقے کے لوگوں کے تمام مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس دوران اتحاد کے امیدوار نے بتایا کہ اب حلقہ انتخاب ترال اونتی پورہ سے ترال تک ہے اور میرے لئے خوش قسمتی ہوگی ہم اس اپنے علاقے کی ہر اعتبار سے نمائندگی کریں گے ۔اس موقعے پر کچھ نوجوانوں نے یہاں کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔