سید اعجاز
ترال//ترال کے نئی بھگ نامی گاﺅں میں اتوار کے روز مقامی قُرآنی درسگاہ کی جانب سے ایک پروقار دینی پروگرام منعقد ہوا ہے جس دوران گاﺅں سے تعلق رکھنے والi عمر رسیدہ خواتین جو 70سال عمر گزار نے کے باجود قرآن شریف کی تعلیم سے مکمل طور بے خبر تھے نے قرآن مجید کے پارہ عمہ کو مکمل یا اہم سورتوں کو یاد کیا ہے جبکہ دیگر کچھ نوجوان طالبات نے دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے باجودقرآن شریف نہیں پڑھا تھا انہوں نے بھی یہاں قرآن شریف پڑھنا سکھااور اسے زبانی یاد بھی کیا اس دوران ایک لڑکی نے ایک پارہ کو حفظ کیا ہے۔ اس حوالے سے یہاں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں مقامی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔خیال رہے رٹھسونہ ترال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان معلمہ ریحانہ نے گزشتہ چند سال سے ترال کے مختلف علاقوں جس میں رٹھسونہ ،کیگام ،اور نئی بھگ کے ساتھ ساتھ باقی علاقوں میں اس طرح کے درسگاہ چلاتے ہیں جہاں زیادہ عمر رسیدہ خواتین کو پارہ عمہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم چیزیں سکھائے جاتے ہیں ۔مزکورہ خاتون کے ان اہم کارنامہ کو بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔خواتین نے بتایا کہ انتہائی مصروفیات کے باجود معلمہ صاحب ہمیں سکھانے میں بہت محنت کر رہی ہے انہوں نے بتایا معلمہ کا شوہر پیشہ سے ایک ڈاکٹر ہے ان کے بچے ہیں گھر ہے لیکن وہ اس سب کو یک طرف چھوڑ کر ہمارے لئے یہاں کبھی پیدل ،کبھی گاڑی میں درسگاہ آتے ہیں جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں ۔اس درسگاہوں میں ہر اتوار کو کلاس دئے جاتے ہیں ۔۔