بارہمولہ/24ستمبر2024ئضلع چناﺅ آفیس منگا شیرپا کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے آج 24 ستمبر سے ہوم ووٹنگ شروع کردی ہے جس میں 85 برس اور اس سے زیادہ عمر کے رجسٹرڈ رائے دہندگان اورجسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کو گھر سے ووٹ ڈالنے کی اِجازت دی گئی ہے۔26 ستمبر تک جاری رہنے والے اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل ووٹر اپنے جمہوری حق کا استعمال کر سکے۔ایک قابل ذِکر مثال میں اُوڑی اسمبلی حلقہ کے ایک 115 سالہ ووٹر نے اس خصوصی اہتمام کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔رائے دہندگان نے عمر رسیدہ اور معذور رائے دہندگان کو اس اقدام سے حاصل ہونے والی رسائی کو سراہتے ہوئے رائے کہا، ”میں یہ سہولیت فراہم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہوں جس نے ہمیں گھر سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔“بارہمولہ کے تمام سات اسمبلی حلقوں (اے سی) میں مخصوص پولنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو رجسٹرڈ 85 برس سے زائد عمر اور پی ڈبلیو ڈی رائے دہندگان کے گھروں کا دورہ کر رہی ہیں۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں کہ ووٹنگ کا عمل محفوظ طریقے سے اور انتخابی رہنما خطوط کی تعمیل میں کیا جائے۔ضلع چناﺅ آفیسر نے کہا ،”یہ اقدام 26 ستمبر تک جاری رہے گا اور ہم ضلع بھر میں ہر اہل 85 پلس اور پی ڈبلیو ڈی رجسٹرڈ ووٹر تک پہنچنے کے لئے پُرعزم ہیں۔“