جموں/26ستمبر2024ئ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج محکمہ مکانات و شہری ترقی (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کی شہری آبادی کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے پر مزید توجہ دیں۔اُنہوں نے اِن باتوں کاا ِظہار محکمہ کی جانب سے عملانے والی فلیگ شپ ہاو¿سنگ سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈِی ڈِی، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، ایم ڈی ہاﺅسنگ بورد اور سی ٹی پیز نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے کہا کہ چونکہ شہری علاقوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذاشہروں میں مکانات کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے عوام خصوصاً شہری غریبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔اَتل ڈولو نے کہا کہ شہروں میں مکانات کی غیر منصوبہ بند تعمیر پہلے سے سکڑتے ہوئے زمینی وسائل پر بہت بہت دباو¿ پڑ رہاہے۔ اِس کے پیش نظر محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہری علاقوں میں لوگوں کو سستی اور منصوبہ بندمکانات فراہم کرے۔