نئی دہلی /27 ستمبر2024ئمرکزی وزارتِ سیاحت نے آج پہلگام کے آرو گاو¿ں کو”بھارت کا بہترین سیاحتی گاﺅں“ قرار دیا۔یہ اعلان سیاحت کے عالمی دِن کے موقعہ پر کیا گیا۔سال2023 میں متعارف کئے گئے بیسٹ ٹورازم ولیجز مقابلے کا مقصد ان دیہاتوں کی نشاندہی اور شناخت کرنا ہے جو کمیونٹی پر مبنی اقدار اور دیرپا طریقوں سے اپنے ثقافتی اور قدرتی ورثے کو محفوظ اور فروغ دیتے ہیں۔مقابلے کے دوسرے ایڈیشن میں 30 ریاستوں اور یوٹیزسے کُل 991 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ایک سخت جانچ کے عمل کے بعد 36 گاو¿ں کو آٹھ زُمروں میں فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا۔آرو گاو¿ں کو ”ایڈونچر ٹورازم کیٹیگری“ میں بہترین سیاحتی گاو¿ں قرار دیا گیا۔ حال ہی میں یہ قدرتی خوبصورتی ، ثقافتی ورثہ اور کمیونٹی پر مبنی سیاحتی اقدامات کے منفرد امتزاج کے لئے جانا جاتا ہے۔آرو گاو¿ں کو ’بھارت کا بہترین سیاحتی گاو¿ں‘کے طور پر تسلیم کرنا اس کے ثقافتی اور قدرتی اثاثوں کے تحفظ اور فروغ میں اس کی کوششوں کا ثبوت ہے۔ توقع ہے کہ اس سے خطے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور مقامی معیشت میں مدد ملے گی۔