سرینگر//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی نے سابقہ ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے مرکز اور منتخب نمائندوں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک قرارداد منظور کرنے کے بعد اپنا کام کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق قرارداد، جس میں خصوصی حیثیت کے "یکطرفہ خاتمے” پر "تشویش” کا اظہار بھی کیا گیا، بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا گیا کیونکہ شور و غل کے مناظر کے درمیان اسپیکر نے اسے اکثریتی ووٹوں سے پاس کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسمبلی نے اپنا کام کیا ہے میں اتنا ہی کہوں گا۔