جموں 31 جنوری 2025 ئ وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ، سوشل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن سکینہ ایتو نے آج بابا جیتو آڈیٹوریم سکاسٹ میں ایس جی ایس ڈی انٹر نیشنل اسکول کے سالانہ فنکشن سے خطاب کیا ۔ وزیر موصوفہ جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھیں نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں صحت اور تعلیم پر حکومت کی خصوصی توجہ کی توثیق کی ۔ انہوں نے نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کی روک تھام میں اسکولوں کے اہم کردار پر مزید روشنی ڈالی اور والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ حکومت کو ہم آہنگی فراہم کریں تا کہ وہ اس خطرے کو روکنے کیلئے اجتماعی طور پر کام کرے ۔ جموں و کشمیر کے بچوں میں ہنر کو تسلیم کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے نمایاں ثقافتی پرفارمنس اور اس پروگرام میں دکھائے جانے والے ہنر کو سراہا ۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کے مستقبل کی تشکیل میں اسکولوں کی اہمیت پر زور دیا ، انہیں ڈاکٹروں ، منتظمین ، انجینئرز یا سماجی کارکن بننے کے اپنے خوابوں کا ادراک کرنے میں ان کی مدد کی ۔