ترال//بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے جموںو کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے عید الضحیٰ کے مقدس موقعے پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کل یعنی سنیچر کے روز عید الضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا میں تمام مسلمانوں کو مقدس عید الضحیٰ کے موقعے پر عید مبارک پیش کرتا ہوںاور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کرے یہ عید تمام دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے امن ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے ۔







