منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
11/07/2025
A A
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/11جولائی2025ئ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم)تحت جاری منصوبوں اور حاصل شدہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، مشن ڈائریکٹراین ایچ ایم،گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپل، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ،جموں، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے تمام صحت اِداروں میں ادویات کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ہر ضلع سے ضروری ادویات کی صورتحال پر ہفتہ وار رِپورٹ پیش کی جائے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع مجسٹریٹ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور پلاننگ سیکشن کو اس ڈیٹا تک بروقت رسائی حاصل ہو تاکہ کمی کی صورت میں فوری مداخلت کی جا سکے۔
اُنہوں نے بائیومیڈیکل ایکوپمنٹ مینجمنٹ اینڈ مینٹی ننس پروگرام (بی اِی ایم ایم پی) کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ اگست تک تمام آلات کی پروفائلنگ مکمل کی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیریوٹی کے بڑے ہسپتالوں میں ڈِی این بی (ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ) کی خالی نشستوں پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نشستوں کو پُرکرنے کے لئے اَقدامات کئے جائیں اور جہاں بیرونی اُمیدوار دستیاب نہ ہوں، وہاں ان سروس میڈیکل اَفسران کو یہ مواقع دئیے جائیں۔
اُنہوں نے راشٹریہ بل سواستھیا کاریا کرم (آر بی ایس کے) کے تحت ہر سکول اور آنگن واڑی مرکز کو کور کرنے کی ہدایت دی۔ بچوں کی کم عمری میں بیماریوں جیسے خون کی کمی کی شناخت کے لئے سکریننگ کو لازمی قرار دیا تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔
اَتل ڈولونے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کسی بھی پرائمری ہیلتھ سینٹر یا سب سینٹر کوبالخصوص دور دراز یا پہاڑی علاقوں میں ڈاکٹروں یا مطلوبہ پیرا میڈیکل سٹاف کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔
اُنہوں نے پرائم منسٹر آیوشمان بھارت ہیلتھ اِنفراسٹرکچر مشن (پی ایم۔ اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبے وقت پر اور معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں۔چیف سیکرٹری نے ای۔سنجیونی (ٹیلی کنسلٹیشن)، ٹیلی۔ماناس ( مینٹل ہیلتھ کونسلنگ)، ٹیلی۔آئی سی یو اور مفت ایمبولینس سروس جیسے پروگراموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اِظہار کیا اور ان کی بہتر تشہیر کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر ضرورت مند فرد کو فائدہ پہنچے۔
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے بتایا کہ 2024-25 ءمیں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت جموں و کشمیر کو 806.93 کروڑ روپے کی مرکزی اِمداد اور 195.08 کروڑ روپے انفراسٹرکچر مینٹی ننس کے لئے موصول ہوئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں اے سی بی کی کارروائیاںبڑے پیمانے پر جاری

Next Post

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

منفی بیانئے،بداعتمادی ختم کا دور ختم ،جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی سورج طلوع: منوج سنہا

منفی بیانئے،بداعتمادی ختم کا دور ختم ،جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی سورج طلوع: منوج سنہا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail