پیر, دسمبر ۲۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

1000روپے سے 3,750 روپے تک ماہانہ وظیفہ فراہم کیا اور گورو۔شِشیا سکیم کے تحت 7,500 روپے دیا جارہا ہے

by Srinagar Mail
11/07/2025
A A
آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/11جولائی2025ئ
اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی( آئی آئی سی ٹی) سری نگر نے تربیت یافتہ اِنسانی وسائل کی تعداد میں اِضافہ کرنے کے لئے محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کشمیر کے تحت مختلف ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعے مختلف اَضلاع کے تقریباً 11,000 قالین بُننے والوں کو ماسٹر ٹریننگ دی ہے۔ یہ کاریگر ترمیم شدہ قالین بُننے والے لومزپر تربیت حاصل کر رہے ہیںجو کشمیری ہاتھ سے بنے مشہور نٹِھے ہوئے قالینوں کی عالمی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے اور مخصوص طبقوں تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ قالین کشمیر سے برآمد ہونے والی دوسری سب سے بڑی ہاتھ سے بنی مصنوعات میں شامل ہیں۔آج یہاںجاری ایک پریس بیان میں ڈائریکٹر آئی آئی سی ٹی زبیر احمد نے کہاکہ قالین بُنائی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہر کاریگروں کی مدد سے تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ تربیت آئی آئی سی ٹی کے باغِ علی مردان خان کیمپس اور مختلف اَضلاع کے قالین سازی کے مراکز میں بیچوں کی صورت میں دی جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا،”یہ بالمشافہ تربیت اور رہنمائی نایاب اور پیچیدہ ہاتھ سے بُنے قالینوں کی ہنر مندی کو محفوظ رکھنے میں ایک اہم رول اَدا کرے گی جن کی اندرون اور بیرون ملک زبردست مانگ ہے۔“
اگرچہ عالمی سطح پر جاری تنازعات اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر منڈیوں میں پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث کئی چیلنجز سامنے آئے، لیکن اس کے باوجود کشمیر کے ہاتھ سے بنے نٹِھے ہوئے قالینوں کی برآمدات گزشتہ تین مالی برسوں میں 838.70 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہیں۔
ڈائریکٹر نے بتایا کہ آئی آئی سی ٹی نے تربیتی پروگراموں کو مزید پُرکشش بنانے کے لئے سکیموں کے مطابق شرکا¿ کو ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ چارسے 6 ماہ کی مدت کے ان قلیل مدتی تربیتی پروگراموںکے لئے جن میں ہر بیچ میں 20 اَفراد شامل ہوتے ہیں، وزارتِ ٹیکسٹائلز کی مختلف مہارت پر مبنی سکیموں کے تحت وظیفہ 1000 روپے سے 3,750روپے ماہانہ دیا جاتا ہے۔“
تربیتی پروگراموں میںسکل اَپ گریڈیشن اینڈ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ،وزارتِ ٹیکسٹائلز کے تحت قلیل مدتی تربیتی پروگرا م اوروزارتِ سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے تحت سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔
ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ”گوروشِشیا ہست شلپ پروگرام“کے تحت نیشنل ایوارڈ یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ رجسٹرڈ قالین بُننے والوں کو ہنر میں مزید مہارت دی جا سکے۔
اِس دو ماہ کے تربیتی پروگرام کے دوران ہرٹرینی کو 7,500روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

منفی بیانئے،بداعتمادی ختم کا دور ختم ،جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی سورج طلوع: منوج سنہا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
منفی بیانئے،بداعتمادی ختم کا دور ختم ،جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی سورج طلوع: منوج سنہا

منفی بیانئے،بداعتمادی ختم کا دور ختم ،جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی سورج طلوع: منوج سنہا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پسماندہ طبقوں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پسماندہ طبقوں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail