سید اعجاز
سرینگر //اہلیانِ وادی. کو شدت کی گرمی سے کافی حد تک نجات مل گئی ہے کیونکہ نصف شب سے کشمیر کے اکثر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران کشمیر تقریباً ہر علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔لوگوں کا کہنا تھا تھا کہ نصف شب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا ادھر لوگوں نے بتایا آج کچھ علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد بارشیں ہوئی جہاں لوگ اجک ایک بوندکے لئے ترس رہے تھے کل ملا کر جاری بارشوں کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس ہے محکمہ موسمیات کےمطابق آنے والے دو روز کے دوران رک رک کر بارشوں کا، سلسلہ جاری رہے گا۔۔۔







