بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں دہشت گردی کے متاثرین کے 158قریبی رشتہ داروں کو تقرر نامے سونپے

by Srinagar Mail
05/08/2025
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں دہشت گردی کے متاثرین کے 158قریبی رشتہ داروں کو تقرر نامے سونپے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوںمارے گئے کشمیری شہریوں کے 158 قریبی رشتہ داروںکو تقرری نامے حوالے کئے۔دہشت گردی کے متاثرین کے اہل خانہ نے اپنے دردناک تجربات بیان کئے اور ان مظالم کو بے نقاب کیا جو پاکستان کی سرپرستی کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں نے ان کے کنبوں پر ڈھائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عام شہری شہدا¿ کو دلی خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کنبوں کے حوصلے اورہمت کو سلام پیش کیا جنہوں نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا سامنا کیا۔اُنہوں نے کہا،”جو زخم دہائیوں سے چلے آ رہے تھے، اب بھرنے لگے ہیں۔ آج کا یہ تاریخی دن اُن کنبوں کو کسی حد تک سکون دیا ہے جو برسوں سے خاموشی سے صدمے کا شکار ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”زائد اَز تین دہائیوں سے پاکستان جو ایک دہشت گرد ریاست ہے، اپنے پراکسی دہشت گرد گروہوں کے ذریعے معصوم خون بہا رہا ہے۔ وقت نے نقصان کا درد نہیں مٹا دیا۔ ان کے دِلوںپر لگے نظر نہ آنے والے زخم محسوس کئے جا سکتے ہیں اور خاموش آنکھیں ان ادھورے خوابوں کی گواہ ہیں۔“
اُنہوںنے کہا کہ اِنصاف اور شفا یابی کا طویل اِنتظار ختم ہو گیا ہے ۔ اُنہوں نے پاکستان کے دہشت گردوں اور جموں کشمیر میں سرگرم دہشت گردانہ نظام کو بے نقاب کرنے والے ان کنبوںکے حوصلے کی تعریف کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عبدالمجید میر کے کنبے کی المناک داستان کا اشتراک بھی کیا جنہیں 29 جون 2004 کو دہشت گردوں نے شیخ پورہ بارہمولہ سے اِغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا۔
اُنہوں نے کہا،”عبدالمجید کاکنبہ اپنا واحد کفیل کھو بیٹھا اور ایس آر اِی سکیم کے تحت صرف ایک لاکھ روپے کی ایکس گریشیا اِمداد ملی۔ آج ان کے بیٹے مدثر مجید کو سرکاری ملازمت دے کر حکومت نے اپنی دیرینہ ذمہ داری پوری کی ہے۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دار العلوم جامع الاخلاص ترال میں دستار بندی کی پر وقار تقریب

Next Post

متعدد قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور ترقی سے متعلق مسائل اُٹھائے

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
متعدد قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور ترقی سے متعلق مسائل اُٹھائے

متعدد قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور ترقی سے متعلق مسائل اُٹھائے

سکینہ اِیتو نے پونچھ ضلع میں صحت ، سماجی بہبود اور تعلیم محکموں کے کام کاج کا جائز ہ لیا

سکینہ اِیتو نے پونچھ ضلع میں صحت ، سماجی بہبود اور تعلیم محکموں کے کام کاج کا جائز ہ لیا

سکینہ اِیتو نے پونچھ میں جسمانی طور خاص اَفراد میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں

سکینہ اِیتو نے پونچھ میں جسمانی طور خاص اَفراد میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail