پونچھ/05 اگست 2025ئوزیر برائے سماجی بہبود سکینہ اِیتو نے آج یہاں ایک تقریب میں 28 جسمانی طور خاص اَفراد میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں تقسیم کیں۔یہ پروگرام محکمہ سماجی بہبود نے ان لوگوں کی مدد کے لئے منعقد کیا جو جسمانی مسائل کا سامنا کرتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے چل پھر سکیں اور خود کام کر سکیں۔اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی حویلی اعجاز احمد جان، ڈائریکٹر سماجی بہبود جموں، ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ، ڈِی ایس ڈبلیو او پونچھ، دیگر ضلعی وسیکٹورل اَفسران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی سماجی بہبود اور شمولیتی طرز حکمرانی کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا،”جسمانی طور خاص اَفراد کو بااِختیار بنانا صرف معاون آلات کی فراہمی نہیں بلکہ ان کی عزت نفس، رَسائی اور مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، چاہے ان کی جسمانی حالت جیسی بھی ہو۔“







