بجلی ایمنسٹی سکیم کو جموں و کشمیر بھر کے بجلی صارفین تک توسیع کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ اَدا کیا
سری نگر/قانون ساز اسمبلی کے متعدد اراکین نے آج سول سیکرٹریٹ سری نگر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے حلقوں کے عوامی اور ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے قانون ساز وں میں علی محمد ڈار (چاڈورہ)، ڈاکٹر شفیع احمد وانی (بیروہ)، سیف الدین بٹ (خانصاحب) اور جاوید اِقبال چودھری (بدھل) شامل تھے۔







